خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 951 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 951

خطبات ناصر جلد دوم ۹۵۱ خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۶۹ء کے نبی مبعوث ہوئے ان میں سے اکثر ایسی ہی ہوں گی۔جن پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا اور وہ دنیا سے مٹادی گئیں لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ ان سے دوسروں کو عبرت کا سبق نہیں دینا چاہتا تھا۔اس لئے تاریخ انسانی نے ان قوموں کے نام اور ان کی تاریخ اور ان کے واقعات جس رنگ میں اور جس طور پر اللہ تعالی کا غضب ان پر بھڑ کا اس کو یاد اور محفوظ نہیں رکھا۔اس قوم یعنی Russia (روس) کے لئے بھی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ یہی انذار کیا ہے کہ اگر تم اپنے رب کی طرف رجوع نہیں کرو گے تو ہلاک ہو جاؤ گے۔اس قوم کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ بشارتیں بھی ملی ہیں۔پھر یورپ ہے، امریکہ ہے۔اگر چہ یہ اقوام بحیثیت قوم اس رنگ میں اس طور پر دہریہ اور اللہ تعالیٰ کی دشمن تو نہیں جس طرح روس ہے لیکن ان کی عملی حالت اور ان کے ایک حصہ کی ظاہری حالت بھی ایسی ہی ہے جیسے روس میں بسنے والوں کی۔پھر جزائر کے رہنے والے ہیں ان کی حالت بھی نیک اور پاک نہیں یہ سب اقوام اللہ سے دور اور اس کے پیار سے محروم ہیں۔اسی لئے یہ سب اقوام خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنے والوں اور اس پر ایمان لانے والوں کی دوست اور ہمدرد نہیں ہیں اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اس وقت مثلاً مشرق وسطی کے عرب ممالک جو اسلام کی طرف منسوب ہوتے ہیں ان کے اوپر ہر قسم کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور ان کو ہر طرح سے ذلیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان سے بے انصافی برتی جا رہی ہے لیکن ہمارے پیارے خدا عز اسمه نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمیں خوشخبری دی ہے اور آپ کو الہاماً بتایا گیا ہے کہ عرب ممالک کی پریشانیاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے دور کی جائیں گی اور اصلاح احوال کے سامان پیدا ہوں گے۔اسی طرح اہلِ مکہ کے متعلق خدائے ذوالجلال نے یہ پیش خبری دی کہ اہل مکہ خدائے قادر کے گروہ میں داخل ہو جائیں گے اب مسلم ممالک سے جو بے انصافی ہو رہی ہے اس بے انصافی کو دور کرنے کے لئے ہمارے کندھوں پر دو قسم کے بوجھ ڈالے گئے ہیں۔ہم پر دو قسم کی ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں۔ایک تو یہ کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والوں کی صحیح تربیت اور حقیقی اصلاح