خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 932 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 932

خطبات ناصر جلد دوم ۹۳۲ خطبه جمعه ۱۰/اکتوبر ۱۹۶۹ء بڑی وجہ یہی ہے کہ انسان کو اس کا وہ شرف اور مرتبہ نہیں دیا گیا جو اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو عطا کیا ہے۔اگر آج ہم ایک دوسرے سے عزت و احترام کا سلوک کرنے لگیں اگر ہمارے دماغ میں ہر وقت یہ موجود رہے کہ میرا مخاطب خدا تعالیٰ کی نگاہ میں انسان ہونے کی حیثیت سے وہی مقام رکھتا ہے جتنا کہ میرا محبوب آقاصلی اللہ علیہ وسلم تو ہر قسم کا فساد مٹ سکتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام انسانوں سے اخلاقی اور روحانی طور پر بلند سے بلند تر ہوتے چلے گئے اور ایسے مقام تک پہنچ گئے کہ کسی ماں کے بچے کو وہ مقام نصیب نہیں ہو سکتا یہ تو ایک حقیقت ہے لیکن اگر یہ بات مدنظر ہو کہ انسان ہونے کے لحاظ سے میرا مخاطب وہی عزت اور شرف کا مقام ومرتبہ رکھتا ہے جو انسانی لحاظ سے میرے اس محبوب آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے تو پھر اس کے نتیجہ میں انسانی دل میں دوسرے کے لئے جو عزت واحترام کا جذبہ پیدا ہوتا ہے وہ دراصل اس کا حق ہے اس سے کم نہیں اگر آج انسان انسان کو اس کا انسانی شرف اور مرتبہ دینے کے لئے تیار ہو جائے اگر آج انسان ، انسان کی عزت کرنے لگ جائے۔اگر آج انسان کے دل میں دوسرے کی عزت و احترام پیدا ہو جائے تو یہ فتنے جو آج ہمیں دنیا میں نظر آ رہے ہیں یہ قتل و غارت کے جو بھیا نک نظارے ہماری آنکھیں دیکھ رہی ہیں یا ہم اخباروں میں پڑھ رہے ہیں ان کا سو فیصدی نہیں تو نوے فیصدی ضرور علاج ہو جائے۔پس میں اس وقت مختصراً احباب جماعت کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کی عزت ، آپ کا شرف صرف اُس وقت تک قائم رہ سکتا ہے جس وقت تک کہ آپ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور شرف اپنے دل میں اس معیار کا پیدا کریں جس معیار کا خدا چاہتا ہے کہ میرے بندے کے دل میں میرے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور پیار پیدا ہو ( میں اس وقت پیار والے مضمون کے اس حصہ کو نہیں بیان کر رہا ) اور عزت و احترام پیدا ہوا اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و احترام کا تقاضا یہ ہے کہ ہر دوسرے انسان کی عزت و احترام بحیثیت انسان حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جیسی آپ کے دل میں بھی ہو اگر یہ نہیں تو کچھ نہیں اگر آپ نے اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کی قدر نہ کی تو اللہ تعالیٰ کا وہ وعدہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے