خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 834 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 834

خطبات ناصر جلد دوم ۸۳۴ خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء زیر بحث کا سمجھنا آسان ہو جائے اور ہمیں معلوم ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک زمین کسے کہتے ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَجَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفًا مَحْفُوظًا - (الانبياء : ۳۳) وَ السَّمَاء بَنَيْنَهَا بِأَيْد وَ إِنَّا لَمُوسِعُونَ - (الذُّرِيت : ۴۸) وَ أَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ السَّمَاءِ ماء - (النمل: ٦١ ) آسمان کے متعلق اللہ تعالیٰ نے بہت سی آیات بیان کی ہیں۔میں نے ان میں سے چند کو بعض خصوصیات کی وجہ سے لے لیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ زمین وہ وجود ہے، وہ مخلوق ہے کہ جس کے گرد ہم نے آسمان کا ایک کمر بند باندھ رکھا ہے۔اس کا (جیسا کہ قرآن کریم کی مختلف آیات میں بیان ہوا ہے ) زمین پر بسنے والے انسانوں کو ایک فائدہ تو یہ ہے کہ دوسرے کروں سے ریڈیائی لہریں جو زمین کی طرف آرہی ہیں وہ اگر زمین پر اپنی اصل حالت میں پہنچ جائیں تو انسان کی ہلاکت کا موجب بن جائیں۔یہ آسمانی جو روک بن جاتی ہے اور وہ زمین تک پہنچنے نہیں پاتیں۔پھر شہاب ثاقب ہیں جو بڑی تیزی سے ہماری اس آسمانی بجو میں داخل ہوتے ہیں اور اس کی کثافت کی وجہ سے ان میں آگ لگ جاتی ہے۔چھوٹے بچوں کے لئے تو ان میں ایک دلچپسی کا سامان ہوتا ہے اور اُن کے لئے اس میں بس ایک نظارہ ہوتا ہے کیونکہ ان کو تو حقیقت معلوم نہیں ہوتی لیکن ہمارے لئے اس لحاظ سے دلچسپی کا موجب ہے کہ اس میں ہم اللہ تعالیٰ کی علوّ شان کو جلوہ گر پاتے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ اس طرح اللہ تعالیٰ نے ہم عاجز انسانوں پر کتنا بڑا رحم کیا ہے کہ اس نے اپنے فضل سے ان شہب کی یلغار سے ہمیں بچالیا اور ہماری حفاظت کے لئے آسمان بنا دیا پھر اس آسمان میں ہوا بھر دی اور اس کے بے شمار کام مقرر کر دیئے۔ان میں سے ایک تو یہ ہے کہ جب بادل بنتے ہیں تو یہ ان کو اللہ تعالیٰ کی مشیت اور حکم کے ماتحت اُڑا کر ادھر اُدھر لے جاتی ہے اور پھر جہاں خدا تعالیٰ کا حکم ہوتا ہے وہاں بارش برسنے لگتی ہے۔پھر ہوا ہمارے کانوں کے لئے بھی بہت ہی مفید اور ضروری چیز ہے۔ہمارے کان کام ہی نہ کرتے اور بالکل بے کار چیز ہوتے اگر صوتی لہریں آواز کو ان تک نہ پہنچا تیں۔پس اگر ہوا نہ ہوتی اور اس میں صوتی لہروں کا انتظام نہ ہوتا تو ہمارے کانوں میں آواز ہی نہ پڑتی۔اسی طرح