خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 791 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 791

خطبات ناصر جلد دوم ۷۹۱ خطبه جمعه یکم اگست ۱۹۶۹ء تمام دنیا پر کامل غلبہ حاصل ہو جائے گا۔۵۰، ۶۰ یا ۷۰ سال اُدھر سے کم ہو جائیں اور فرمایا ۹۰ سال ہی ادھر سے گذر چکے ہیں اس لحاظ سے ان تین سو سالوں میں سے نصف زمانہ گزرچکا ہے۔آگے ہماری تین چار یا پانچ نسلیں ہوں گی جن پر یہ ذمہ داری پڑے گی۔پس حُسنِ تدبیر سے اس اہم ذمہ داری کو آئندہ نسلوں پر منتقل کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔میں نے آج مختصر ا دوستوں کو اس طرف توجہ دلائی ہے وہ عظیم انقلاب جو اسلام کے حق میں مقدر ہے اس کا وقت آچکا ہے۔اس اسباب کی دنیا میں جو بھی انقلابات رونما ہوتے ہیں خواہ وہ جسمانی ہوں یا سیاسی اور خواہ وہ روحانی انقلاب ہوں اسباب ہی کے ذریعہ سے بپا ہوا کرتے ہیں۔اس لئے اس عظیم روحانی انقلاب کو رونما کرنے کے لئے ہمارے لئے یہ بڑا ہی ضروری ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنوں اور غیروں سب کے ساتھ جو حسن اخلاق اور حسن سلوک نظر آتا ہے وہ حسن اپنے اندر پیدا کریں تا کہ ہم انسانیت کے دل عملاً جیت سکیں اور ہم یہ دل جیت کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا رکھیں اور عرض کریں کہ اے ہمارے پیارے آقا ! ہم نے نوع انسانی کے دل آپ کے لئے جیت لئے ہیں۔اب یہ تحفہ قبول فرما کر اسے اپنے رب رحیم اور ربّ کریم کے حضور پیش فرما ئیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور پھر ان کو نباہنے کی کما حقہ تو فیق عطا فرمائے۔روز نامه الفضل ربوه ۲۰ اگست ۱۹۶۹ ء صفحه ۳ تا ۵ ) 谢谢谢