خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 535 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 535

خطبات ناصر جلد دوم ۵۳۵ خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۶۹ء توحى اليهِم مِّنَ السَّمَاءِ میں اسی طرف اشارہ ہے کہ ایسے لوگ تمہیں دیئے جائیں گے جن کا تعلق محبت اور تعلق قرب مجیب خدا کے ساتھ ہوگا اور صرف اسی صورت میں وہ بشارتیں ہماری زندگی میں پوری ہوں گی اور ان وعدوں کے ہم وارث بنیں گے جو بشارتیں اور وعدے کہ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیئے تھے اور اس چیز کو پانے کے لئے اصولی طور پر استغفار اور توبہ کی ضرورت ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحیح معنی میں استغفار کرنے اور اپنی طرف عاجزی اور انکساری کے ساتھ رجوع کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری تمام کمزوریوں کو ڈھانک کر اور نیکیوں کی توفیق عطا کر کے ہمارے وجود کو ایسا بنادے کہ ہم میں بھی اس کے حسن و احسان کے جلوے نظر آنے لگیں تاہم عاجز بندے اسی کے حسن اور احسان کے نتیجہ میں اس کی مخلوق کو اس کی طرف واپس لوٹا لانے میں کامیاب ہو جا ئیں۔آمین (روز نامه الفضل ربوه ۳۰ را پریل ۱۹۶۹ء صفحه ۲ تا ۵)