خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 491
خطبات ناصر جلد دوم ۴۹۱ خطبہ جمعہ ۷ رفروری ۱۹۶۹ء حقیقی معنوں میں اللہ تعالیٰ کو ولی بنانے والوں کی اللہ تعالیٰ ہر حال میں حفاظت اور نصرت فرماتا ہے خطبہ جمعہ فرموده ۷ رفروری ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی:۔انَّ وَلِي اللَّهُ الَّذِى نَزَّلَ الْكِتَبَ * وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) پھر فرمایا:۔دنیا میں مظلوم دو قسم کے ہوتے ہیں ایک مظلوم تو وہ ہے کہ جب اس پر ظلم کیا جائے تو وہ خود ظلم کا بدلہ لینے کی تدبیر کرتا ہے۔جب اسے دکھ دیا جائے تو وہ دُکھ دینے والے کو دکھ دینے کی کوشش کرتا ہے۔جب اسے گالی دی جائے تو وہ گالی کے مقابلہ میں گالی دیتا ہے۔جب اس پر افترا کیا جائے ، تہمت لگائی جائے ، جھوٹ باندھا جائے تو وہ اپنے دشمن پر اتہام لگا تا، افترا کرتا اور جھوٹ باندھتا ہے۔جب دنیا میں اس کے خلاف اور اسے ذلیل کرنے کے لئے سازشیں کی جائیں تو اس قسم کی سازشوں کے مقابلہ میں وہ اپنے مخالف کے خلاف سازش کرتا ہے۔ہر موقع پر اپنے مخالف کے خلاف جو تد بیر کرتا ہے وہ اس پر بھروسہ کر رہا ہوتا ہے یا وہ اپنے اثر و رسوخ پر بھروسہ کر رہا ہوتا ہے یا وہ اپنے علم پر بھروسہ کر رہا ہوتا ہے یا وہ اپنی فراست پر ، اپنی ہمت پر،