خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 473
خطبات ناصر جلد دوم ۴۷۳ خطبہ جمعہ ۱۷؍جنوری ۱۹۶۹ء ہمارا فرض ہے کہ ہم چوکس اور بیدار رہ کر فتنوں سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں خطبه جمعه فرموده ۱۷ جنوری ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورۃ المائدہ کی مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی۔ط يَاأَيُّهَا الرَّسُولُ لَا يَحْزُنُكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ مِنَ الَّذِينَ قَالُوا آمَنَّا بِأَفْوَاهِهِمْ ج وَلَمْ تُؤْمِن قُلُوبُهُمْ وَ مِنَ الَّذِينَ هَادُوا سَبعُونَ لِلْكَذِبِ سَمْعُونَ لِقَوْمٍ أَخَرِينَ لَمْ يَأْتُوكَ - يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ مِنْ بَعْدِ مَوَاضِعِهِ ، يَقُولُونَ إِنْ أُوتِيتُمْ هَذَا فَخُذُوهُ وَ إِنْ لَّمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوا وَ مَنْ يُرِدِ اللهُ فِتْنَتَهُ فَلَنْ تَمُلِكَ لَهُ مِنَ اللهِ شَيْئًا ۖ أُولَبِكَ الَّذِينَ لَمْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ تُطَهِّرَ قُلُوبَهُمْ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيَّ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ - (المائدة : ۴۲) پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں بیان فرمایا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو مخلصین کی جماعت دی گئی تھی اگر چہ وہ انتہائی طور پر فدائی اور جانثار اور ایثار پیشہ تھے۔اسلام کی حقیقت کو سمجھنے والے اور اپنے نفسوں کو اللہ تعالیٰ کے قدموں پر ڈال دینے والے تھے اور خدا کے لئے اور خدا کی رضا کی جستجو میں اپنا سب کچھ قربان کر دینے کے لئے تیار تھے لیکن ان مخلصین کے ساتھ کچھ