خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 471 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 471

خطبات ناصر جلد دوم خطبہ جمعہ ۱۰؍ جنوری ۱۹۶۹ء پاک اور گداز نیتوں کا اجر بھی انہیں ملے گا۔خدائے رحمن کی طرف سے۔خدا کرے کہ ہم پر ایسے ہی فضل نازل ہوں۔خدا کرے کہ ہم میں سے ہر شخص ہی مرتی بن جائے اور ہر مرتی نور فراست اور ایک گداز دل رکھنے والا بن جائے۔خدا کرے کہ یہ جنت جس کا وعدہ دیا گیا ہے ہمارے اتنی قریب ہو جائے کہ اس دنیا میں بھی ہم اس کی خوشبو اور اس کی مٹھاس اور اس کی ٹھنڈک کو محسوس کرنے لگیں اور ایک اطمینان کے ساتھ ہم اس دنیا سے گزریں جس طرح اللہ تعالیٰ کے ان گنت اور بے شمار فضل ہم پر اس دنیا میں ہوتے رہے ہیں اس زندگی میں بھی اس کے فضل بے شمار اور ان گنت ہی ہوتے رہیں اور اس کے غضب کی جہنم میں ہمیں نہ دھکیلا جائے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۵ فروری ۱۹۶۹ ء صفحه ۲ تا ۵) 谢谢谢