خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 432 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 432

خطبات ناصر جلد دوم ۴۳۲ خطبہ جمعہ ۱۳؍دسمبر ۱۹۶۸ء خدا تعالی اسلام کا تقاضا کرتا ہے خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ اپنا سب کچھ چھوڑ کر میرے حضور میں حاضر ہو جاؤ خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ عاجزانہ راہوں کو اختیار کر و خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ تم نیکی کی توفیق نہیں پاسکتے اگر میرا افضل نہ ہو خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ اس کتاب میں ہدایت کے سامان بھی ہیں اور حکمت کے سمندر بھی ہم نے اس کتاب میں بند کر دیئے ہیں اور اسے فرقان بنایا ہے اس پر چل کر اور اس پر عمل کر کے تم خدا کی نگاہ میں ایک ممتاز مقام تو حاصل کر سکتے ہو لیکن میرے فضل کے بغیر اس مقام کا حاصل کرنا ممکن نہیں اس لئے ہمیشہ دعائیں کرتے رہو کہ اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال رہے اور اپنے بندہ کو وہ جو بنانا چاہتا ہے اس کی نگاہ میں ہم وہی بن جائیں اور ایک دفعہ اس کی محبت اور اس کا پیار حاصل کرنے کے بعد کبھی اس کے غضب کی نگاہ ہم پر نہ پڑے یہاں تک کہ ہم اس زندگی سے گزرجائیں اور ابتلا اور امتحان کا دروازہ جو ہے وہ بند ہو جائے اور ابدی جزا اور ابدی محبت اور ابدی پیار کا زمانہ ہمارے لئے شروع ہو جائے۔اللہ تعالیٰ ہم سب پر فضل کرے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۵ جنوری ۱۹۶۹ء صفحه ۱ تا ۴)