خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 355 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 355

خطبات ناصر جلد دوم ۳۵۵ خطبه جمعه ۲۵ /اکتوبر ۱۹۶۸ء اور اللہ تعالیٰ نے اس کے کام میں برکت ڈالی اور اب انہی ممالک میں سے بعض ایسے ہیں جہاں ہمارے چالیس چالیس سکول بن گئے ہیں۔بڑی کثرت سے وہاں احمدیت اور اسلام پھیل گیا ہے اور ان لوگوں کو یہ احساس ہے کہ احمدیت کے طفیل جو صحیح اسلام انہیں ملا ہے وہ نعمت عظمیٰ ہے قرآن کریم کی برکتوں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض سے جب وہ حصہ پاتے ہیں تو ان کے دل خدا کی حمد سے معمور ہو جاتے ہیں اور وہ اپنے ان بھائیوں کے بھی شکر گزار ہوتے ہیں جو دور دراز ملک سے آئے اور انہیں حقیقی اسلام سے متعارف اور روشناس کرایا اور چونکہ اب ان کے دل میں احساس پیدا ہو چکا ہے کہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام انسان پر اللہ تعالی کا بہت بڑا احسان ہے اس لئے ان کے دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ ہم ہی نہیں ، ہمارے قبیلہ کا ہر فرد اسلام کی برکتوں سے حصہ لینے والا ہو پھر وہ ہمیں تنگ کرتے ہیں کہ آپ نے جو چار ، پانچ مبلغ ہمارے ملک میں بھیجے ہیں یہ کافی نہیں اور میں نے بتایا تھا کہ ایک ایک ملک نو نومبلغوں کا مطالبہ کر دیتا ہے اس مطالبہ کو پورا کرنے کے لئے نئے مبلغ تیار ہونے چاہئیں اور نئے مبلغ تیار کرنے میں خرچ بھی زیادہ ہوگا اور ان مبلغوں کو دوسرے ممالک میں بھیجنے کے لئے زیادہ روپیہ کی ضرورت ہو گی خصوصاً موجودہ حالات میں کہ ہمیں فارن ایکھینچ بہت تھوڑا ملتا ہے اس لئے بونس واؤچر خرید کر کرنا پڑے گا جو بہت زیادہ مہنگا پڑتا ہے غرض بڑی مشکل ہے اور روپیہ کی بڑی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں کو جب ہم دیکھتے ہیں تو بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے کاموں میں برکت ڈالی ہے ہمارا فلاں ملک میں صرف ایک آدمی گیا تھا اب اس ملک میں جماعت اس طرح پھیل گئی ہے کہ وہاں ہمارے اتنے سکول ہیں اور اتنی مساجد ہیں لیکن جب ہم اپنی کوششوں کے نتائج کو بیان کرتے ہیں تو اصل ضرورتیں بھی ہمارے سامنے آ جاتی ہیں اگر کسی ملک میں پچاس یا سو مساجد بن گئی ہیں تو ان مساجد کو آباد کرنے کے لئے مستحکم تربیتی نظام کی ضرورت پڑ گئی پھر اگر ایک قبیلہ میں سے دس پندرہ یا بیس صد افراد احمدی مسلمان ہو گئے ہیں بد مذہب کو انہوں نے چھوڑ دیا ہے دہریت کو انہوں نے الوداع کہا ہے عیسائیت سے وہ بیزار ہوئے ہیں تو باقیوں کو اسلام سکھانے کی ضرورت ہے پھر جو مسلمان ہو گئے ہیں انہوں نے اسلام