خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 291 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 291

خطبات ناصر جلد دوم ۲۹۱ خطبہ جمعہ ۱۳ ستمبر ۱۹۶۸ء آئے تو یہ رپورٹیں ان کی کاپی میں لکھی ہوئی تھیں اور جو میں نے اپنی ہسٹری انہیں بتائی تھی یعنی میں نے بتایا تھا کہ میں فلاں فلاں بیماری میں سے گزرا ہوں اس کا خلاصہ بھی انہوں نے نوٹ کیا ہوا تھا اس کے مطابق انہوں نے کھانے کے متعلق ایک چارٹ بھی تیار کیا ہوا تھا اور سارے ٹیسٹ جو ہوئے تھے ان کے نتائج بھی ان کی کاپی میں درج تھے۔ڈاکٹر صاحب بڑے دکھ سے مجھے کہنے لگے کہ اب ہمیں یہ تسلیم کر لینا چاہیے کہ ذیا بیطس بیماری کی شکل اختیار کر گئی ہے اور یہ دوا ہے آپ اسے استعمال کریں ہر چار دن کے بعد ہم خون کا ٹیسٹ لیا کریں گے اور دیکھیں گے کہ دوا کھانے کے بعد آپ کو کوئی فائدہ ہوتا ہے یا نہیں میں نے کہا ٹھیک ہے اگر ذیا بیطس بیماری کی شکل میں آگئی ہے تو دوا استعمال کرنی چاہیے لیکن یہ کوئی ایسی بیماری تو نہیں کہ اگر ایک دن دوا استعمال نہ کی جائے تو زیادہ ضرر پہنچنے کا اندیشہ ہے اس لئے آپ مجھے اجازت دیں کہ ذیا بیطس کی جو دوا آپ مجھے بتا رہے ہیں وہ پہلے چار دن میں استعمال نہ کروں باقی کھانے کا جو پر ہیز آپ بتا رہے ہیں وہ میں کروں گا اور جو دوسری ہدا یتیں آپ نے مجھے دی ہیں ان پر بھی میں عمل کروں گا کیونکہ میری طبیعت پر یہ اثر ہے کہ مجھے ذیا بیطس بیماری کی شکل میں نہیں گوڈا کٹر کی حیثیت سے میں یہ بات نہیں کر سکتا طب کے ماہر تو آپ ہی ہیں غرض میں نے کہا کہ اگر کوئی ہرج نہ ہو تو میرا خیال ہے کہ میں چار دن دوائی نہ کھاؤں۔ڈاکٹر صاحب نے کہا ٹھیک ہے آپ بے شک پہلے چار دن دوائی نہ کھائیں چنانچہ میں نے پہلے چار دن ذیا بیطس کی دوائی استعمال نہ کی ہاں یورک ایسڈ کی زیادتی کی جو دو تھی وہ میں نے کھائی اسی طرح پیٹ کی خرابی کے لئے جو دوا ڈاکٹر صاحب نے مجھے دی اس کا استعمال بھی میں نے کیا یہ بھی نہ بھولنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے نہ صرف تد بیر کو پیدا کیا ہے بلکہ تدبیر کے استعمال کا حکم بھی دیا ہے اور جو شخص تد بیر کو پسند نہیں کرتا اسے اللہ تعالیٰ کی نگاہ پسند نہیں کرتی اس لئے جب میں کہتا ہوں کہ میں نے دوائی نہیں کھائی تو میری مراد صرف یہ ہوتی ہے کہ ایلو پیتھی کی دوائی جوان ڈاکٹر صاحب نے بتائی جن کے میں زیر علاج تھا وہ میں نے نہیں کھائی ویسے ہو میو پیتھک کی دوائی میں کھا رہا تھا اور جد وار بھی میں استعمال کر رہا تھا حب جدوار شکر کے لئے بڑی اچھی چیز ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام بھی بعض