خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 16
خطبات ناصر جلد دوم ۱۶ خطبه جمعه ۱۲ ؍ جنوری ۱۹۶۸ء میں ہے اسے اپنی فکر کرنی چاہیے کیونکہ وہ ابھی تک اندھا ہے اور اسے روحانی آنکھیں عطا نہیں ہوئیں تو اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں ایک نقشہ کھینچا ہے اس دنیا کی جنت کا بھی ( اس جنت کا بھی نقشہ اس کے اندر ہے لیکن وہ علیحدہ مضمون ہے ) اور ہمیں اس طرف متوجہ کیا ہے کہ جب تمہارے لئے جنت اس دنیا میں مقدر ہو جائے گی تمہاری لیلتہ القدر کا فیصلہ ہو جائے گا۔اس وقت تم یہ محسوس کرو گے کہ تمہارے اندر یہ خوبیاں یہ صفات جو ہیں وہ پیدا ہو چکی ہیں اور ان صفات کو ایک لحظہ کے لئے بھی چھوڑنے کے لئے تم تیار نہیں ہو۔اگر ایسا نہیں تو پھر ابھی تمہیں بینائی نہیں ملی۔ابھی تمہاری آنکھیں نہیں کھلیں ابھی تمہاری لَيْلَةُ القدر کا فیصلہ نہیں ہوا ابھی تم خطرے میں ہو، ابھی شیطان کا وار تم پر کامیاب ہے پس دعاؤں کے ذریعہ بھی ، تدبیر کے ذریعہ بھی اور اعمال صالحہ کے ذریعہ اور عاجزی اور تذلیل کے ذریعہ شیطان کے حملہ سے خود کو محفوظ کرنے کی خاطر اپنے رب کی طرف جھکو اور انتہائی قربانی دے کر بھی اس سے یہ چاہو کہ وہ تمہیں جنتٍ وَعُيُونٍ میں داخل کر دے اس دنیا میں بھی تا کہ امن کے ساتھ تم اپنی زندگی کو گزارنے والے ہو۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا کرے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۷ /جنوری ۱۹۶۸ء صفحه ۲،۱)