خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 263
خطبات ناصر جلد دوم ۲۶۳ خطبه جمعه ۲۳ /اگست ۱۹۶۸ء اتباع نبوی کے بعد کبھی ایک کامل نور کی شکل میں ملتی ہے کبھی نجات کے آثار نمایاں ہوتے ہیں اس زندگی میں کبھی ایسے شخص کو معرفتِ تامہ کے گھونٹ پلائے جاتے ہیں اور کبھی حقیقہ ایک روحانی زندگی اسے عطا کی جاتی ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ زندہ خدا سے ایک زندہ تعلق اس کا قائم ہو جاتا ہے پھر وہ اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے ہر وقت زندہ خدا کی زندہ تجلیات کو دیکھتا ہے اس کا قدم معرفت کی راہوں میں آگے ہی آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہر احمدی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور پیروی کی توفیق حاصل کرے اور اسے ہر وہ چیز ملے جس کا وعدہ کامل اتباع کے نتیجہ میں مومنین کی جماعت کو دیا گیا ہے۔(آمین) از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )