خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 13 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 13

خطبات ناصر جلد دوم ۱۳ خطبہ جمعہ ۱۲ ؍ جنوری ۱۹۶۸ء اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں کو اس دنیا میں بھی ایک جنت عطا کی جاتی ہے خطبه جمعه فرموده ۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء بر موقع جلسہ سالانہ۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنْتٍ وَعُيُونٍ - اُدْخُلُوهَا بِسَلِمٍ آمِنِينَ - وَ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلَّ اِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَبِلِينَ - لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَاهُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ - نَبِي عِبَادِيَ اني انا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ - وَ اَنَّ عَذَابِى هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ - (الحجر : ۴۶ تا ۵۱ ) پھر فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی وضاحت کے ساتھ اپنی کتب میں اس مسئلہ کو بیان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مقترب مومن بندوں کو جنہیں وہ اپنی مغفرت کی چادر کے اندر ڈھانپ لیتا ہے دو جنتوں کے لئے پیدا کیا ہے۔ایک جنت اس دنیا میں ان کے لئے مقدر کی جاتی ہے اور ایک وہ جنت ہے جو اُخروی زندگی میں انہیں ملے گی جیسا کہ قرآن کریم میں یہ آتا ہے کہ جو شخص اس دنیا میں روحانی طور پر اندھا ہو اور بصیرت اسے حاصل نہ ہو۔وہ اُخروی زندگی میں بھی اللہ تعالیٰ کو دیکھنے کے قابل نہیں ہوگا اور نہ اس کی رضا کی جنتوں میں وہ داخل کیا جائے گا۔