خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 192
خطبات ناصر جلد دوم ۱۹۲ خطبہ جمعہ ۲۱؍جون ۱۹۶۸ء راہوں کو ڈھونڈو گے اور ان راہوں پر چلو گے تو جب اپنے مقصود کے پاس پہنچو گے تو پھر وہاں تمہارا مقصد اور مطلب جو ہے وہی نہیں کھڑا ہوگا بلکہ اللہ تعالیٰ کی نعمت بھی وہاں تم پاؤ گے اپنا مقصد بھی تمہیں حاصل ہو جائے گا اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کے بھی وارث بن جاؤ گے اور جو انعام صحیح راستہ پر چلنے کا تمہیں ملنا ہے وہ ملے گا تمہیں وہ انعام ملے گا جو پہلے انبیاء کو ملا۔تمہیں وہ انعام ملے گا ، یعنی تم میں سے بعض کو جو پہلے صدیقوں کو ہم نے دیا تم میں سے بعض کو وہ انعام ملیں گے جو شُهَدَاء نے ہم سے حاصل کئے تھے تم میں سے بعض کو وہ انعام ملیں گے جو صلحاء نے حاصل کئے ان کے انعامات ایک حد تک تمہارے سامنے ہیں تم اندازہ کر سکتے ہو کہ کس قدر عظیم انعام ہیں جن کا وعدہ کیا گیا ہے اس وعدے کے ہوتے ہوئے بھی اگر تم صراط مستقیم کو چھوڑ دو اور دنیا کے بداثرات سے متأثر ہو کر غلط راہوں کو اختیار کرو تو اس سے زیادہ اور کوئی بدبختی نہیں ہوسکتی۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ ہی صراط مستقیم پر قائم رکھے۔谢谢谢 از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )