خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 142 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 142

خطبات ناصر جلد دوم ۱۴۲ خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۶۸ء فرماتا ہے کہ وہاں کوئی شفاعت کوئی سفارش کام نہیں آئے گی سوائے اللہ کی سفارش کے یا سفارش کے متعلق اللہ تعالیٰ کے اذن کے الا باذنه فرمایا کہ اذن کے بغیر کوئی سفارش مفید نہیں ہوسکتی وہی اللہ کی سفارش ہے یا اللہ تعالیٰ کے اذن سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور آپ کے مقام کو بلند کرنے کے لئے اور آپ کے مقام کو ساری مخلوق کے سامنے ظاہر کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ بطور شفیع کے بنی نوع انسان کے سامنے اس دن بھی پیش کرے گا لیکن اصل شفاعت تو اللہ ہی کی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ انْذِرُ بِهِ الَّذِيْنَ يَخَافُونَ أَنْ يُحْشَرُوا إِلَى رَبِّهِمْ لَيْسَ لَهُمْ مِنْ دُونِهِ وَلِيُّ وَلَا شَفِيعٌ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ (الانعام : ۵۲) کہ اس کلام مجید کے ذریعہ تو ان لوگوں کو تنبیہ کر جو اس یقین پر پختہ ہیں کہ وہ ایک دن اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہوں گے اور ان کو یہ خوف ہے کہ کہیں ان کے پاس اس دن سرخرو ہونے کا سامان نہ ہو کہ اس دن اللہ تعالیٰ کی دوستی اور شفاعت کے علاوہ کوئی دوستی اور شفاعت کام نہ آئے گی۔اس لئے قبل اس کے کہ اس دن کا منہ تم دیکھو حشر کے دن خدا کے سامنے پیش ہو ہمارے اس حکم کو سنو اور اس کو یاد رکھو اور اس پر عمل کرو کہ اپنے اموال میں سے اور اپنی قوتوں اور استعدادوں میں سے غرضیکہ ہر اس چیز سے جو ہم نے تمہیں عطا کی ہے اس کی راہ میں خرچ کرو کیونکہ اس دن خرید و فروخت وہی کام آئے گی جس کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہے کہ اس دن وہ کام آئے اِنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَاَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ (التوبة: ١١١) اس کے سوا اس دن کوئی خرید فروخت کام نہیں آئے گی نہ کوئی مال ہو گا کہ اس دن کوئی خرید و فروخت کی جا سکے دوستیاں کام نہیں آئیں گی پس اپنا تعلق دوستی کا اپنے رب سے آج پیدا کرلو کہ سوائے اللہ کی دوستی اور اس کے پیار اور اس کی پناہ کے اور کوئی پناہ اور پیار اور دوستی وہاں کام نہیں آسکے گی۔وَلا شَفَاعَةُ اس دنیا میں جو تمہیں عادت پڑی ہے کہ سفارش کے ذریعہ اپنے لئے وہ چیزیں بھی حاصل کر لو جن کا تمہیں حق نہیں ہے اس قسم کا وہاں ماحول نہیں ہوگا۔کوئی شفاعت، کوئی سفارش اس دن کام نہ آئے گی سوائے اس شفاعت کے جس کے متعلق آج خدا اعلان کرتا ہے اور جو خود اللہ تعالیٰ کی شفاعت ہے یا وہ جس کو خدا اذن دے اس کی