خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 95
خطبات ناصر جلد دوم خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۶۸ء جولوگ خلیفہ وقت کے فیصلوں کی تعمیل میں لگ جائیں انہیں دنیا کی بہتر جزا اور آخرت میں اعلیٰ ثواب ملے گا خطبه جمعه فرموده ۵ را پریل ۱۹۶۸ء تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیات يَقُولُونَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ - (آل عمران : ۱۵۵) فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرُ لَهُمْ وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ ، فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ - اِنْ تَنْصُرُكُمُ اللهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ ۚ وَ إِنْ يَخْذُ لَكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ - (ال عمران: ۱۶۱،۱۶۰) کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔قبل اس کے کہ میں آج کے خطبہ کا مضمون شروع کروں میں ربوہ کے مکینوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی بڑے ماہر ڈاکٹر کراچی سے آئے ہوئے ہیں اور وہ مختلف ٹیسٹ وغیرہ کر کے صحت کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں اور بڑا ہی اچھا مشورہ بھی جنہیں ضرورت ہو مشورہ کی طبی لحاظ سے وہ دیتے ہیں لیکن مجھے رپورٹ ملی ہے کہ اہل ربوہ اس طرف متوجہ نہیں ہو رہے یہ اللہ تعالیٰ کی ناشکری ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کی صحت کو دیکھنے کا اگر کوئی کہیں خرابی ہو تو اس کی تشخیص اور بعد میں اس کے فضل سے اس کے علاج کا سامان مہیا فرما یا