خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 947 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 947

خطبات ناصر جلد دوم ۹۴۷ خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۶۹ء غلبہ اسلام کی عظیم بشارتیں ہمیں دی گئی ہیں لیکن عظیم قربانیوں کا بھی ہم سے مطالبہ کیا گیا ہے خطبه جمعه فرموده ۲۴ اکتو بر ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔یکم نبوت ۱۳۴۸ ہش یعنی یکم نومبر ۱۹۶۹ء سے تحریک جدید کا نیا سال شروع ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ کا نام لے کر اور اسی پر توکل اور بھروسہ رکھتے ہوئے جو قا در و توانا ہے جوحسن واحسان کا منبع و سر چشمہ ہے جس کی توفیق کے بغیر انسان کوئی ایسا کام نہیں کر سکتا جو اس کے فضل کو جذب کرے۔ہم اپنے اس نئے سال کو شروع کریں گے انشاء اللہ تعالیٰ۔تحریک جدید کا یہ سال دفتر اول کا چھتیسواں دفتر دوم کا چھبیسواں اور دفتر سوم کا پانچواں سال ہوگا۔گذشتہ سال میں نے جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ ہم پر اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا ہے اور ان وعدوں کے مطابق جو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہم سے کئے تھے ہمارے مالوں میں برکت ڈالی ہے۔(اگر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنتے ہوئے اس کی راہ میں اپنے اموال کو اور بھی زیادہ خرچ کریں تو اس کے فضلوں کے اور بھی زیادہ وارث بنیں گے۔پس کوئی وجہ نہیں کہ ہم سال رواں میں سات لاکھ نوے ہزار روپے تحریک جدید کے جمع نہ کرسکیں۔)