خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 939
خطبات ناصر جلد دوم ۹۳۹ خطبہ جمعہ ۱۷ /اکتوبر ۱۹۶۹ء اسلام کو غالب کرنے کے لئے ہم نے اپنی خدا داد طاقتوں، تدبیروں اور مخلصانہ دعاؤں سے کام لینا ہے فرمائی۔خطبه جمعه فرموده ۱۷ اکتوبر ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت مَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ وَلَا الْمُشْرِكِينَ أَنْ يُنَزِّلَ عَلَيْكُمْ مِّنْ خَيْرٍ مِنْ ربَّكُمْ وَاللهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ـ (البقرة : ١٠٦) وَ مِنَ الْأَعْرَابِ مَنْ يَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ مَغْرَمًا وَ يَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَابِرَ عَلَيْهِمْ دَابِرَةُ السوءِ وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ - (التوبة: ۹۸) وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمُهُ اللهُ - (البقرة : ١٩٨) وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ مِنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللهِ - (البقرة : ۱۱۱) وَإِن يُرِدكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ - (یونس : ۱۰۸) اس کے بعد فرمایا:۔ہم پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے وہ کوئی معمولی ذمہ داری نہیں۔بڑا ہی اہم اور بڑا ہی مشکل کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ساری دنیا میں ہم اسلام کو