خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 938
خطبات ناصر جلد دوم ۹۳۸ خطبه جمعه ۱۰/اکتوبر ۱۹۶۹ء بٹھایا ہے کہ میں تیری قوت بنوں گا، میں تیرا معاون بنوں گا، میں تیرا مد تبر بنوں گا اور میں تیری تدبیروں کو ان کے کامیاب نتائج تک پہنچاؤں گا۔اس کو کس بات کا فکر ہے لیکن اس کو کس بات کا فخر اور غرور۔اسی واسطے ہم عاجز بندے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی میں خدا تعالیٰ کی ہر نعمت کو پا کر اور اس کے فضلوں کا ہر آن مشاہدہ کرنے کے بعد صرف ایک ہی نعرہ لگاتے ہیں کہ لا فَخُر “ کہ ہم میں کوئی خوبی نہیں۔خدا کرے کہ آپ ان تینوں قسم کی بنیادی نعمتوں کو سمجھنے لگیں اور ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی اپنے پیارے رب سے توفیق پائیں اور آپ پر اس کے قرب اور اس کے پیار کی نگاہ پڑے اور آپ کو آپ کی زندگی کا مقصد مل جائے۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۲۵ جولائی ۱۹۷۱ ء صفحہ ۲ تا ۷ )