خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 931 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 931

خطبات ناصر جلد دوم ۹۳۱ خطبه جمعه ۱۰/اکتوبر ۱۹۶۹ء میرے پاس آیا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بحیثیت انسان میری طرح ہی عزت اور شرف رکھتا ہے یہاں تک کہ عزت نفس اور شرف انسانی کے اعتبار سے فخر انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ویسے ہی انسانی شرف کے مالک ہیں جیسے ایک دوسرے آدمی کا انسانی شرف قائم کیا گیا ہے۔آپ یہ یا درکھیں کہ شرف انسانی کے لحاظ سے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور کسی دوسرے انسان میں کوئی فرق نہیں ہے لیکن جب اللہ تعالیٰ نے اس شرف انسانی کی بنیاد پر اخلاقی رفعتوں اور روحانی بلندیوں کے سامان پیدا کئے اور خدا تعالیٰ کے پاک بندوں میں ایک حرکت پیدا ہوئی اور انہوں نے انتہائی سے انتہائی بلند ہونے کی کوشش کی تو اس بلند پروازی میں سیدنا حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے آگے نکل گئے اور ایسے بلند ترین مقام کو حاصل کیا کہ اس سے زیادہ تو کیا اس جتنا بھی کسی کے لئے پانا نہ پہلوں کے لئے ممکن ہوا اور نہ پچھلوں کے لئے بھی ممکن ہوگا۔بعض فلسفی اعتراض کر دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کیوں پابندی لگا دی؟ پابندی کا یہاں سوال نہیں ہے روحانی انعامات کے حصول میں کوئی روک نہیں ہے لیکن ہمارے عَلامُ الْغُيُوبِ خدا نے ہمیں یہ خبر دی ہے کہ نہ پہلے اور نہ بعد میں آنے والے اخلاقی اور روحانی لحاظ سے اس بلند ترین مقام کو پہنچ سکیں گے جس بلند ترین مقام پر آپ پہنچے تھے۔انسان کی تمام قو تیں جن کی شرف انسانی کے قائم ہونے کے بعد ابتدا ہوئی ہے ان کے لحاظ سے اس دوڑ میں تو آپ ہی آگے نکلے لیکن مقابلے میں جہاں سے دوڑ Start ( سٹارٹ ) یعنی شروع ہوتی ہے ( آپ نے دیکھا ہوگا دس پندرہ آدمی قطار میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور پھر دوڑ شروع ہوتی ہے ) اگر قطار میں سارے Competitor ( مقابلہ میں حصہ لینے والوں) کو کھڑا کر دیا جائے تو بحیثیت انسان سب برابر ہیں۔اس لحاظ سے قطار میں کھڑے ہونے کی حیثیت میں حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم اور کسی دوسرے انسان میں کوئی فرق نہیں ہے لیکن جب روحانی میدان میں دوڑ شروع ہوگئی تو دوسرے آپ کی گردکو بھی نہیں پہنچ سکے۔میں نے بڑا سوچا ہے اور بڑی سوچ بچار کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس وقت دنیا میں جو ہر قسم کا فساد پایا جاتا ہے اور قتل و غارت کا بازار گرم ہے میرے نزدیک اس کی سب سے