خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 917 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 917

خطبات ناصر جلد دوم ۹۱۷ خطبه جمعه ۱۰/اکتوبر ۱۹۶۹ء اللہ تعالیٰ نے تین نعمتیں (۱) تفسیر القرآن (۲) شرف انسانی (۳) خلافت راشدہ کا قیام عطا فرمائی ہیں خطبه جمعه فرموده ۱۰ را کتوبر ۱۹۶۹ء بمقام دارالذکر۔لاہور تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔سورہ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے إِيَّاكَ نَعْبُدُ کے الفاظ میں ہمیں اس طرف متوجہ کیا ہے کہ مجھ سے مدد مانگنے سے قبل میری پہلی عطایا کی قدر کرو۔میں نے تمہیں قو تیں ، قابلیتیں اور استعدادیں عطا کی ہیں۔تمہارے اندر رفعتوں کے حصول کا مادہ ودیعت کیا ہے۔تمہارے لئے اپنے تقرب کی راہوں کو آسان کیا ہے۔میں نے تمہیں اپنا مقترب بنانے کے لئے پیدا کیا ہے اس لئے ان رفعتوں کے حصول اور ان سیدھی راہوں پر چلنے کے لئے میں نے جو سامان پیدا کئے ہیں تمہارا فرض ہے کہ تم ان کی قدر کرو اور اپنی تدبیر میں پوری طرح انہماک اور جد و جہد کے ساتھ مشغول رہو۔غرض اللہ تعالیٰ نے انسان کو بنیادی طور پر جتنی بھی طاقتیں اور قو تیں عطا کی ہیں صرف اس لئے عطا کی ہیں کہ ان کے ذریعہ وہ اللہ تعالیٰ کے قرب کو زیادہ سے زیادہ حاصل کر سکے۔اسلام کی حسین تعلیم نے ان چیزوں کو بھی جو ایک دنیا دار کی نگاہ میں دنیوی حیثیت کی حامل ہیں اخلاقی اور روحانی بنا دیا ہے انسان طبعاً اپنے ساتھی سے محبت اور پیار کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس سے یہ فرمایا کہ تمہاری فطرت کے اس تقاضا کو بھی میں نے اس لئے بنایا ہے کہ اس طرح بھی تو میری محبت اور