خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 827 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 827

خطبات ناصر جلد دوم ۸۲۷ خطبه جمعه ۲۹ اگست ۱۹۶۹ء یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ تمہاری بھلائی اور بہتری، تمہاری خوشحالی اور فارغ البالی تمہارے حقوق کا کما حقہ حصول صرف اس صورت میں ممکن ہے کہ تم حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں آجاؤ۔قرآن کریم کا جوا اپنی گردنوں پر رکھ لو وَ بِذلِكَ أُمِرْتُ میں اللہ تعالیٰ نے یہی حکم دیا ہے جس کی حقیقی تفسیر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ میں ہمارے سامنے ہے پس اس اُسوہ حسنہ کی پیروی میں قرآن کریم کی روشنی کو دنیا میں پھیلانا ہمارا فرض ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے اس فرض کو کما حقہ پورا کرنے کی توفیق عطا کرے۔آمین روزنامه الفضل ربوہ ۱۱؍ جولائی ۱۹۷۱ ء صفحہ ۲ تا ۴ )