خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 793
خطبات ناصر جلد دوم ۷۹۳ خطبہ جمعہ ۸ /اگست ۱۹۶۹ء اسلام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بچے کو بچپن کی عمر میں ہی اسلامی تعلیم کی بنیادی باتیں سکھانا شروع کر دینا چاہیے فرمائی۔خطبه جمعه فرموده ۸ /اگست ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت وَإِذْ قَالَ نُقْمَنُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يُبْنَى لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشَّرُكَ لَظُلُمٌ عَظِيمٌ - (لقمن: ۱۴) اس کے بعد فرمایا:۔اسلام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بچے کو بچپن کی عمر میں ہی اسلامی تعلیم کی بنیادی باتیں سکھا نا شروع کر دینا چاہیے جیسا کہ حضرت لقمان علیہ السلام کا بچے کو وعظ کے رنگ میں ان حقائق اور صداقتوں کی طرف متوجہ کرنا جو قرآن کریم کی صداقتیں اس زمانہ کے لوگوں کو دی گئی تھیں۔اس طرح حضرت مریم علیہ السلام کا واقعہ ہے جس کا ذکر قرآن کریم میں ہے اور اسی قسم کے دوسرے واقعات ہیں جن میں اسلام کی بنیادی تعلیم کو بیان کیا گیا ہے۔ان سب واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ بچے کو بچہ کہہ کر اس کی تعلیم اور تربیت سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔اس وقت ہمارے بہت سے بچے مختلف شہروں ، قصبوں اور دیہات سے یہاں جمع ہیں۔انہیں چاہیے کہ وہ بھی اس