خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 692 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 692

خطبات ناصر جلد دوم ۶۹۲ خطبہ جمعہ ۲۰/جون ۱۹۶۹ء کے جوسر دار ہیں ان کو یہ چیلنج ہے مثلاً Catholicism ہے کیتھولک فرقہ کا سر براہ اس وقت پوپ ہے اگر پوپ صاحب یہ چیلنج قبول کریں تو ہم مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔اسی طرح عیسائیوں یا ہندوؤں کے دوسرے فرقے ہیں ان کے جو سردار ہیں وہ مقابلہ کے لئے آئیں۔مذہب کوئی کھیل اور تماشہ نہیں کہ جب اس قسم کا کوئی چیلنج دیا جائے ، دعوت مقابلہ دی جائے تو کوئی شخص کھڑا ہو جائے جس کو نہ کوئی علم ہو نہ کوئی فضیلت ہو اور نہ اثر اور وجاہت اور وہ کہے میرے ساتھ مقابلہ کرلو۔اس قسم کے تماشے نہ عقلی اور نہ روحانی طور پر ہی پسند کئے جاسکتے ہیں۔البتہ جومختلف فرقوں کے سردار ہیں وہ اکیلے اس دعوت کو قبول کریں یا اپنے ساتھ سو یا ہزار یا دس ہزار آدمی ملا کر بھی مقابلہ کرنا چاہیں تو ہم اس مقابلہ کے لئے تیار ہیں۔غرض اس لحاظ سے بھی یہ ضروری تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سورہ فاتحہ کی جو تفسیر کی ہے اس کو مجموعی طور پر شائع کر دیا جائے کیونکہ اگر ان فرقوں میں سے کوئی مقابلہ کے لئے آئے تو وہ پہلا سوال یہ کرے گا کہ وہ کون سے معارف اور حقائق ہیں جو اس سورت میں پائے جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سورۃ فاتحہ پر مشتمل تفسیر کی ایک جلد آ گئی ہے پھر انشاء اللہ دوسری جلدیں بھی آئیں گی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بہت سی تفاسیر کی ہیں تفسیر کبیر میں بھی اور دوسری کتب اور متعد د خطبات میں بھی ، میں نے حکم دیا ہے کہ ان کو بھی اکٹھا کیا جائے۔پھر اس کے علاوہ جو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے سکھائے جو نئی چیز میں سامنے آئی ہیں ان کے مدنظر ایک تفسیر خود بھی لکھی جاسکتی ہے۔بہر حال سورۃ فاتحہ کے مطالب اکٹھے ہو کر ایک جلد میں آگئے یعنی وہ مطالب جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان کئے ہیں۔ادارۃ المصنفین ربوہ کی طرف سے یہ خوبصورت کتابت کے ساتھ ، خوبصورت طباعت کے ساتھ ، اچھے کاغذ پر شائع ہو چکی ہے اور جلد ہو کر آنی شروع ہو گئی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ہر احمدی کو غور کے ساتھ اس پہلی جلد کو پڑھ لینا چاہیے اور اس نیت سے پڑھنا چاہیے کہ قرآن کریم سارے کا سارا اس اجمال کی تفصیل ہے۔اگر کسی شخص کی عقل اور سمجھ اور اس کی محبت ان علوم پر حاوی ہو جائے جو سورۃ فاتحہ