خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 653 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 653

خطبات ناصر جلد دوم ۶۵۳ خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۶۹ء دنیا کا کوئی اقتصادی نظام نفع رسانی میں اسلام کے اقتصادی نظام کا مقابلہ نہیں کرسکتا فرمائی۔خطبه جمعه فرموده ۰ ۳ رمئی ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت وَمَا أُمِرُوا إِلا لِيَعْبُدُوا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلوةَ وَيُؤْتُوا الزكوة وَذَلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ - (البينة : ٢) اَهُم يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبَّكَ نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُم مَّعِيشَتَهُمْ فِي الْحَيوةِ الدُّنْيَا وَ رَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَتٍ لِيَتَخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا سُخْرِيَّا وَ رَحْمَتُ رَبَّكَ خَيْرٌ مِّمَّا 199191 يَجْمَعُونَ - (الزخرف : ۳۳) اس کے بعد فرمایا: کل مجھے معدہ کی سوزش کی وجہ سے بہت تکلیف رہی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج کافی افاقہ ہے۔مگر طبیعت کی علالت اور گرمی کی شدت مختصر خطبہ چاہتی ہے۔میں کوشش کروں گا کہ اختصار کے ساتھ اپنے چند پچھلے خطبات کے سلسلہ مضمون کو بیان کروں جو بیچ میں رہ گیا تھا۔ان خطبات میں میں نے بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی خالص اور حقیقی عبادت کے لئے پیدا