خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 575 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 575

خطبات ناصر جلد دوم ۵۷۵ خطبہ جمعہ ۱۸ را پریل ۱۹۶۹ء جو لوگ اللہ تعالیٰ کے احکام کی پابندی کرتے ہیں وہ انہیں اپنی رضا کی جنتوں میں داخل کر لیتا ہے خطبه جمعه فرموده ۱۸ را پریل ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ - وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ - (الدريت : ۵۷۳۵۶) وَمَا أُمِرُوا إِلا لِيَعْبُدُوا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلوةَ وَيُؤْتُوا الزكوة وَذُلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ - (البينة : ٢) اس کے بعد فرمایا:۔گزشتہ جمعہ میں نے بتایا تھا کہ ان آیات قرآنیہ پر مجموعی غور کرنے سے جو مضمون ہمارے ذہن میں آتا ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں نے جن و انس کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے اس لئے میری طرف سے جو پیغام رسل کے ذریعہ اور بہترین رنگ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ جن و انس کی طرف بھیجا جاتا رہا ہے یا بھیجا گیا ہے وہ صرف یہ ہے کہ اپنے رب کی عبادت کرو وَمَا أُمِرُوا إِلا لِيَعْبُدُوا اللهَ تا کہ جس غرض اور جس مقصد کے لئے