خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 45 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 45

خطبات ناصر جلد دوم ۴۵ خطبہ جمعہ ۱۶ رفروری ۱۹۶۸ء اللہ تعالیٰ کی محبت کے جلوے دیکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم انفاق فی سبیل اللہ میں ترقی کرتے چلے جائیں خطبه جمعه فرموده ۱۶ / فروری ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد، تعوذ ، سورہ فاتحہ اور آیت لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (آل عمران : ۹۳) کی تلاوت کے بعد فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے مومن بندوں کو بار بار اور مختلف پیرایہ میں انفاق پر ابھارا ہے ایک جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَكُمْ۔یہاں انسان کو اس طرف متوجہ کیا کہ جو کچھ اس کے پاس ہے وہ اللہ تعالیٰ کی عطا ہے اور یہ اس کی مہربانی ہے کہ وہ اپنی عطا میں سے ایک حصہ واپس مانگتا ہے اس وعدہ پر کہ وہ اس انفاق پر اور اس خرچ پر اپنی طرف سے ثواب دے گا چیز اسی کی ہے لیکن جہاں بے شمار فضل اور نعمتیں اس نے اپنے بندے پر کی ہیں وہاں اس نے یہ بھی فضل کیا کہ جو دیا اس میں سے کچھ واپس مانگا اور جن لوگوں نے اس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کے حضور اس کے دیئے ہوئے میں سے کچھ پیش کر دیا تو اس کے بدلہ میں اس نے ثواب بھی دیا۔اس آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالكَفِرُونَ هُمُ الظَّلِمُونَ کہ اس حقیقت کے با وجود وہ لوگ جو ہماری نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتے اور ناشکرے بن جاتے ہیں اور ہماری آواز پر لبیک نہیں کہتے اور ہمارے کہنے کے مطابق خرچ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔حقیقتا وہ اپنے