خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 541
خطبات ناصر جلد دوم ۵۴۱ خطبه جمعه ۲۱ / مارچ ۱۹۶۹ء سچے مسلمان کا فرض ہے کہ وہ کوشش اور دعائیں کرے کہ وہ صراط مستقیم سے بھٹک کر ادھر ادھر نہ ہو جائے فرمائی۔خطبه جمعه فرموده ۲۱ / مارچ ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَةَ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ ، رور دور يحزنون - (البقرة : ۱۱۳ ) اس کے بعد فرمایا۔اسلام نے ایک نہایت ہی حسین نظامِ زندگی قائم کیا ہے اس لئے جب دنیا میں نظامِ زندگی کے متعلق مختلف نظریات پیش کئے جائیں تو ہر ایک سچے مسلمان کا فرض ہے کہ وہ ان نظریات کا مقابلہ اور موازنہ اسلامی نظام زندگی سے کرے اور کوشش کرے اور دعائیں کرے کہ وہ صراط مستقیم سے بھٹک کر ادھر ادھر نہ ہو جائے۔اس وقت سوشلزم (Socialism) کا لفظ خاص طور پر زیر بحث آ رہا ہے ہمارے کچھ لیڈر اسلامک سوشلزم (Islamic Socialism ) قائم کرنے کا دعوی کرتے ہیں اور کچھ لوگ وہ ہیں جو ان کے خلاف اپنے غصہ کا اظہار کر رہے ہیں اس لئے آج میں سوشلزم کے متعلق اور