خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 507 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 507

خطبات ناصر جلد دوم ۵۰۷ خطبه جمعه ۱۴ / فروری ۱۹۶۹ء جوش تو پیدا ہو گا۔تمہاری زبان بے قابو ہونے کے لئے تڑپ رہی ہو گی مگر اس زبان پر وہ لگام ڈالے رکھو جو لگام میں نے تمہیں دی ہے۔اسے بے قابو نہ ہونے دو۔فَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ صبر سے کام لینا کیونکہ جب تم زبان کو قابو میں رکھو گے تو آسمان سے کئی زبانیں تمہارے حق میں کھلیں گی اور فرشتے آئیں گے اور ان دکھوں کا جواب ، ان گالیوں کا جواب ، ان سختیوں کا جواب، فرشتے دیں گے لیکن اگر تمہاری زبان بے قابو ہوگئی تو پھر تم فرشتوں کی مدد سے محروم ہو جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ زبان کو قابو میں رکھنے کے لئے ہم تمہیں ایک تدبیر بتاتے ہیں۔ہم تمہیں ایک نسخہ دیتے ہیں جب زبان سختی کے مقابلہ میں سختی کرنا چاہے تو یہ نسخہ استعمال کرو۔سَبِّحْ بِحَمدِ رَبِّكَ ( طه : ۱۳۱ ) تم اپنی زبان کو اس وقت اپنے رب کی حمد میں لگا دو اور اس کی تسبیح میں لگا دو اسی آیت کے آخر میں فرمایا۔لعلك ترضى ( طه : ۱۳۱) یعنی اس وقت اس غرض سے حمد اور تسبیح شروع کر دو تا کہ تم خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرو۔پس زبان کو قابو میں رکھنے اور زبان کی سختیوں اور زبان کے طعنوں اور زبان کی ایذا اور زبان کے وار کا مقابلہ زبان سے نہیں کرنا۔فَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ دشمن طعنہ دے گا۔دشمن زبان سے سختی کرے گا، افترا کرے گا، اتہام لگائے گا سینوں کو چھلنی کر دے گا لیکن تمہاری زبان ان زبانوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نہیں بنائی گئی بلکہ تمہارے منہ میں زبان اس لئے رکھی گئی ہے کہ سَبْحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ کہ خدا کی حمد کرتے رہو اور اس کی تسبیح بیان کرتے رہو۔پس جب غیر کی زبان، مخالف کی زبان اسلام پر ناجائز اعتراض کر کے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بے ہودہ افترا باندھ کر تمہارے دلوں کو دکھائے تو تمہاری زبان اپنے قابو میں رہے اور اس کو قابو میں رکھنے کے لئے اس زبان سے خدا کی حمد اور اس کی تسبیح کے ترانے گانے شروع کر دو۔ہمیں بعض دوسری آیات سے بھی پتہ لگتا ہے کہ صبر کا حمد اور تسبیح سے بڑا تعلق ہے جیسا کہ آیہ مذکورہ یعنی فَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رتك میں بھی بڑی وضاحت سے بیان ہوا ہے اور بعض دوسری آیات میں بھی صبر یا صبر کی بعض اقسام کا بڑی وضاحت کے ساتھ حمد اور تسبیح سے تعلق ظاہر کیا گیا ہے اس لئے مجھے خیال آیا کہ