خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 451 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 451

خطبات ناصر جلد دوم ۴۵۱ خطبہ جمعہ ۳/ جنوری ۱۹۶۹ء ہر نیا سال جو آتا ہے وہ ہم پر پہلے سے بڑھ کر زیادہ ذمہ داریاں عائد کرتا ہے فرمائی۔خطبه جمعه فرموده ۳ /جنوری ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ۔۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیہ کریمہ کی تلاوت وَالَّذِينَ اهْتَدَوا زَادَهُمْ هُدًى وَأَنهُم تَقُولُهُمْ - (محمد : ۱۸) پھر حضور انور نے فرمایا:۔نیا سال، نئی برکتوں ،نئی ذمہ داریوں کے ساتھ آگیا ہے۔ذمہ داریاں بھی پہلے سے بڑھ کر اور انعامات کے وعدے اور بشارتیں بھی پہلے سے زیادہ لے کر۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ مومن کسی جگہ ٹھہرتا نہیں بلکہ مقامات قرب میں بلند سے بلند تر ہوتا چلا جاتا ہے جیسا کہ سورہ محمد کی اس آیت میں ہی جو ابھی میں نے تلاوت کی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ لوگ جو ہدایت کی راہوں کو اختیار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ہدایت کے مزید سامان ان کے لئے پیدا کر دیتا ہے۔اھتدی کے معنی یہ ہیں کہ وہ لوگ جو اپنی عقل اور فراست سے کام لیتے ہیں اور فطرت انسانی میں اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کی جو Urge اور شدید خواہش پائی جاتی ہے اس کے مطابق تحرب کی راہوں کو تلاش کرتے ہیں اور علی وجہ البصیرت اس مقام پر قائم ہوتے ہیں کہ اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم