خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 169 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 169

خطبات ناصر جلد دوم ۱۶۹ خطبہ جمعہ ۱۴؍جون ۱۹۶۸ء فلاح اور خوشحال زندگی کے اصول کے لئے اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کی معرفت حاصل کرنا ضروری ہے خطبه جمعه فرموده ۱۴ رجون ۱۹۶۸ء بمقام گھوڑا گلی۔مری تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :۔انسان کی فلاح اور خوش حال زندگی کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کی معرفت حاصل کرنا ضروری ہے اس لئے کہ جب تک اللہ تعالیٰ کی صفات کی معرفت حاصل نہ ہو اس وقت تک انسان ان صفات کے فیوض سے صحیح طور پر حصہ نہیں لے سکتا اور نہ ہی اس معرفت کے بغیر وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر بن سکتا ہے جس غرض کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے۔گزشتہ جمعہ میں نے ان چارا مہات الصفات میں سے جن کا ذکر سورۃ فاتحہ میں ہے دوصفات کے متعلق کچھ بیان کیا تھا اختصار کے ساتھ ، ایک صفت رحیمیت کے متعلق اور دوسری صفت رحمانیت کے متعلق۔رحیمیت کی صفت تقاضا کرتی ہے کہ انسان اعمال کے نتیجہ کو اللہ تعالیٰ کی ذات پر چھوڑے اور اس حقیقت کو پہچانے کہ تدبیر کرنا انسان کا کام ہے اور نتیجہ نکالنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے اس دنیا میں جو اسباب کی دنیا ہے خدا تعالیٰ کی اس صفت کے جلوے بہت سے لوگوں کی نگاہ سے پوشیدہ رہتے ہیں کیونکہ اسباب کے پردے میں وہ جلوے بہت حد تک مستور ہوتے ہیں لیکن ایک مومن