خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 145 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 145

خطبات ناصر جلد دوم ۱۴۵ خطبه جمعه ۲۴ رمئی ۱۹۶۸ء فرمائی۔خوف خدا کے تحت تمام بُرائیوں سے بچا جائے محبت الہی کی ہر راہ کو اختیار کیا جائے خطبه جمعه فرموده ۲۴ رمئی ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَ جَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (المائدة : ٣٦) اس کے بعد فرمایا:۔گذشتہ دنوں مجھے نفرس کی شدید تکلیف رہی گواب بہت حد تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے افاقہ ہے لیکن ابھی کچھ تکلیف باقی ہے اسی طرح چند دن نزلہ کا بھی بڑا شدید حملہ رہا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب افاقہ ہے گو ہر دو بیماریوں کی وجہ سے نقاہت اور شعف ابھی باقی ہے لیکن چونکہ جمعہ ہمارے لئے ملاقات اور وعظ و نصیحت کا ایک دن ہے اس لئے میں نے سوچا میں جمعہ کے لئے آ جاؤں خواہ ایک مختصر سا خطبہ ہی دوں لیکن ملاقات ہو جائے گی اور نیکی کی کچھ باتیں میں اپنے دوستوں کے کانوں میں ڈال سکوں گا۔جو مختصر سی آیت اس وقت میں نے تلاوت کی ہے اس میں نہایت حسین پیرا یہ میں ایک