خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 1 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 1

خطبات ناصر جلد دوم خطبه جمعه ۵/جنوری ۱۹۶۸ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جن مقاصد کے لئے یہ جلسہ مقرر فرمایا ہے انہیں پیش نظر رکھنا ضروری ہے خطبه جمعه فرموده ۵ /جنوری ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ہمارا سالانہ جلسہ ہزاروں برکتیں اپنے دامن میں لئے آ گیا ہے۔یہ اجتماع جماعت پر بہت سی ذمہ داریاں عائد کرتا ہے۔پہلی تو یہ کہ خلوص نیت کے ساتھ اس اجتماع میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ کہ عمل صالح کے لئے یہ ضروری ہے کہ نیت بھی خالص ہو اور اس میں کسی قسم کا فساد نہ ہو۔اگر بدنیتی سے اور فساد کی غرض سے ایسا کام کیا جائے جو بظاہر دنیا کی نگاہ میں عمل صالح ہو تو وہ عمل اللہ کی نگاہ میں عمل صالح نہیں ہوتا۔پس اس جلسہ میں شرکت کے لئے اور اس کی برکات سے فائدہ اُٹھانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہماری نیتیں پاک ہوں اور ان میں کسی قسم کا کوئی فساد نہ ہو۔کس نیت کے ساتھ اس جلسہ میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے؟ اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔دوستوں کو محض اللہ ربانی باتوں کے سننے کے لئے اور دعا میں شریک ہونے کے لئے