خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 1009
خطبات ناصر جلد دوم 10+9 خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء ہے اور جس کی ایک لمحہ کی مسرتیں ساری عمر کی مسرتوں سے زیادہ ہیں۔اس کی تفصیل میں میں اس وقت نہیں جانا چاہتا لیکن بہر حال ہر موقع جو نیکیاں کرنے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو سمیٹنے کا ہمیں ملے اس کو ضائع نہیں کرنا چاہیے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ کو بھی توفیق عطا کرے کہ ہم ہر خیر اسی سے پائیں اور ہر خیر اسی سے حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہیں اور خیر کے حصول کا جب بھی کوئی موقع ہمیں میسر آئے وہ موقع ہم ضائع نہ کرنے والے ہوں بلکہ اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ پر ہی ہمارا تو کل ہے اور اس کی توفیق سے ہی ہم سب کچھ کر سکتے ہیں۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )