خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 1004
خطبات ناصر جلد دوم ۱۰۰۴ خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء کھول دو تا کہ تمہارے لئے برکت اور رفعت اور فضل اور رحمت کے سامان پیدا ہو جا ئیں۔اہل ربوہ کو چاہیے کہ وہ جلسہ سالانہ کے انتظام میں زیادہ سے زیادہ مکانیت مہیا کریں یعنی اگر کوئی شخص دو کمرے دے سکتا ہے تو وہ دو کمرے دے اور اگر وہ ایک کمرہ دے سکتا ہے تو وہ ایک کمرہ دے اگر کوئی خود دو کمروں میں سمٹ سکتا ہے تو وہ دو کمروں میں سمٹ جائے اور باقی مکان جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لئے دے دے اور اگر کوئی ایک کمرہ میں سمٹ سکتا ہے تو وہ ایک کمرہ میں سمٹ جائے اور باقی مکان جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لئے دے دے۔خدا تعالیٰ کے نام پر اس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ کی باتیں سننے کے لئے جو مہمان یہاں آتے ہیں ان کو تھوڑا بہت آرام جو تم پہنچا سکتے ہو وہ تھوڑا بہت آرام پہنچانے کی کوشش کرو اور زیادہ سے زیادہ مکانیت جلسہ سالانہ کے لئے دو۔اسی طرح ” وقت ہے۔جلسہ سالانہ کے انتظامات کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت پیش کرو۔یہ صحیح ہے کہ گھروں میں بھی مہمان ٹھہرتے ہیں اور ان کی خدمت کے لئے بھی گھر کے مکینوں اور رہنے والوں کا ایک حصہ ڈیوٹی پر رہنا چاہیے ورنہ ان کے گھر میں جو مہمان مقیم ہیں ان کو تکلیف ہو گی لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ ہر خاندان اپنے افراد کا ایک حصہ بطور رضا کاران مہمانوں کے لئے جو اجتماعی قیام گاہوں میں ٹھہرتے ہیں اور جلسہ سالانہ کے دوسرے عام انتظامات کے لئے وقف کر سکتا ہے روٹیاں پکانا انہیں اکٹھا کرنا وغیرہ وغیرہ سینکڑوں قسم کے انتظامات ہیں جو جلسہ سالانہ پر کئے جاتے ہیں اور ان کے لئے ہزاروں رضا کاروں کی ضرورت پڑتی ہے۔ان کاموں کے لئے اپنے خاندان کے افراد کے اوقات اس رنگ میں وقف کرو کہ زیادہ سے زیادہ افراد خاندان اجتماعی طور پر جماعتی تنظیم کے ماتحت رضا کارانہ طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ تعالیٰ کے ان مہمانوں کی خدمت میں لگے رہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ سہولت جو اس عظیم اجتماع میں انہیں پہنچا ناممکن ہو وہ انہیں پہنچائی جائے۔یہ صحیح ہے کہ پورے طور پر گھر کا آرام تو ہم انہیں نہیں دے سکتے یہ ہمارے لئے ممکن ہی نہیں ہے لیکن یہ بھی درست ہے کہ وہ اپنے گھروں جیسا آرام حاصل کرنے کے لئے یہاں نہیں