خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 721
خطبات ناصر جلد اول ۷۲۱ خطبہ جمعہ ۲ جون ۱۹۶۷ء اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے قربانیاں دینے والوں کے اعمال ضائع نہیں جاتے خطبہ جمعہ فرموده ۲ / جون ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔خانہ کعبہ کی تعمیر کا سولہواں مقصد وَارزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمرات میں بیان ہوا ہے اور بتایا گیا ہے کہ بیت اللہ کے فیوض اور برکات کو دیکھ کر دنیا اس نتیجہ پر پہنچے گی کہ جو لوگ بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے انتہائی قربانیاں دیتے ہیں اور دنیا سے منہ موڑ کر صرف اور صرف اُسی کے ہو رہتے ہیں ان کے اعمال ضائع نہیں جاتے بلکہ انہیں ان اعمال مقبولہ کا بہترین بدلہ اور شیر میں پھل ملتا ہے اور ان کے عاجزانہ اور عاشقانہ اعمال کے بہترین نتائج نکلتے ہیں۔قرآن کریم نے خود یہ دعوی کیا ہے کہ یہ مقصد بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اور قرآنی شریعت سے پورا ہوا ہے جیسے کہ اللہ تعالیٰ سورہ قصص میں فرماتا ہے۔وَ قَالُوا إِن نَّتَّبِعِ الْهُدَى مَعَكَ نَتَخَطَفُ مِنْ اَرْضِنَا ۖ أَوَ لَمْ تُمَكِّنْ لَهُمْ حَرَمًا أَمِنًا يُجْبَى إِلَيْهِ ثَمَرتُ كُلِّ شَيْءٍ رِزْقًا مِنْ لَدُنَا وَلكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ۔(القصص: ۵۸) یہاں اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ قرآن کریم کے مخاطب جب قرآن کریم کی شریعت قرآن کریم کی ہدایت اور تعلیم ان کے سامنے پیش کی جاتی ہے تو کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم اس ہدایت کی جو تو