خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 294 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 294

خطبات ناصر جلد اوّل ۲۹۴ خطبہ جمعہ ۲۴ جون ۱۹۶۶ء الْعَلَمِينَ - اَفَبِهَذَا الْحَدِيثِ اَنْتُم مُّدْهِنُونَ - وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ - (الواقعة: ۷۸ تا ۸۳) ان میں سے پہلی چار آیات إِنَّهُ لَقُرْآنَ كَرِيمٌ - فِي كِتَبِ مَكْنُونٍ لَا يَمَسُّةٌ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ - تَنْزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَلَمِینَ۔م میں سے ہر ایک آیت کا تعلق ان أُمَّهَاتُ الصفات میں سے ایک ایک صفت کے ساتھ ہے جو سورہ فاتحہ میں بیان کی گئی ہیں۔اِنَّهُ لَقُران کریم کریم کا تعلق مالکیت یوم الدین سے ہے۔فی کتب مكنون کا تعلق رحیمیت کی صفت کے ساتھ ہے اور لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کا تعلق رَحْمَانِيَّة کی صفت کے ساتھ ہے اور تَنْزِيلٌ مِّنْ رَّبِّ العلمین کا تعلق جیسا کہ خود اللہ تعالیٰ نے تصریح فرما دی ہے ربوبیت عالم سے ہے۔انه لقران کریم فرمایا یہ قرآن ہے۔قرآن کے معنی ہیں وہ کتاب جس میں سابقہ کتب کا خلاصہ اور اصولی ہدایتیں جمع ہوں نہ صرف سابقہ کتب سماویہ کا خلاصہ بلکہ تمام علوم حقہ صحیحہ کے اصول اور بنیادی باتیں اور ہدایتیں بھی جس میں جمع کر دی گئی ہوں تو قرآن شریف کی عظمت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس میں تمام کتب سابقہ سماویہ کی بنیا دی صداقتیں جمع کر دی گئی ہیں نہ صرف یہ بلکہ تمام علوم صحیحہ حقہ کے متعلق جو بنیادی باتیں خدا کا ایک بندہ ہونے کی حیثیت سے جاننا ضروری ہیں ان کو بھی اس کتاب میں جمع کر دیا گیا ہے۔کریم کا لفظ جب کسی کتاب کے متعلق بولا جائے تو اس کے معنی ہوتے ہیں وہ کتاب جو اپنے معانی اور فوائد کے لحاظ سے اس خصوصیت کی حامل ہے کہ وہ فطرتِ صحیحہ انسانیہ کی تسلی کا موجب ہوحتی کہ اس کے بعد فطرت کسی اور چیز کی طرف احتیاج محسوس نہ کرے۔میں نے بتایا ہے کہ اس آیت میں (إِنَّهُ لَقُران کریم ) کا تعلق صفت مالکیت یوم الدین سے ہے ویسے مالکیت یوم الدین کی صفت اپنی وسیع اور کامل تجلی کے لئے عالم معاد کو چاہتی ہے اس لئے اس کی تجلی عظمی دنیا میں اپنی کامل شکل میں ہو ہی نہیں سکتی۔اس کے لئے یومِ حشر چاہیے جس دن کہ یہ مادی سامان اور مادی پر دے حائل نہ ہوں اور ہر چیز واضح طور پر انسان کے سامنے آسکے۔تاہم اس عالم مادی کے دائرہ کے مطابق اس کی تجلی ظاہر ہوتی رہتی ہے۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا