خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 261
خطبات ناصر جلد اول ۲۶۱ خطبہ جمعہ ۲۰ مئی ۱۹۶۶ء تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔مختلف مواقع پر مختلف الفاظ میں ہوا ہے۔ان میں سے صرف دو تین حوالے یہاں پیش کرتا ہوں۔(۱) ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کو آپ نے ایک اشتہار دیا۔اس میں آپ نے تحریر فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے فرمایا ہے:۔تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری توحید۔تو مجھ سے اور میں تجھ سے ہوں اور وہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا بادشاہوں اور امیروں کے دلوں پر تیری محبت ڈالے گا۔یہاں تک کہ وہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔1766 (۲) اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام ہوا بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں برمنار بلند تر محکم افتاد۔خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا۔اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھاؤں گا اور تیری برکتیں پھیلاؤں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔(۳) پھر حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے لجبتہ النور میں تحریر فرمایا ہے :۔۱۵ " إِنِّي رَبَّيْتُ فِي مُبَشِّرَةٍ أُرِيْتُهَا جَمَاعَةً مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ الْمُخْلَصِينَ وَالْمُلُوكَ الْعَادِلِينَ الصَّالِحِينَ بَعْضُهُم مِّنْ هَذَا الْمُلْكِ وَ بَعْضُهُم مِّنَ الْعَرَبِ وَبَعْضُهُم W مِنْ فَارِسَ وَبَعْضُهُمْ مِنْ بِلَادِ الشَّامِ وَ بَعْضُهُم مِّنْ أَرْضِ الرُّوْمِ وَبَعْضُهُمْ مِنْ بِلادٍ لَا أَعْرِفُهَا مفہوم یہ ہے کہ میں نے ایک خواب میں دیکھا کہ ایک مخلصین کی جماعت ہے اور کچھ صالح اور عادل بادشاہ ہیں جو میرے سامنے پیش کئے گئے ہیں۔ان میں سے بعض بادشاہ اس ملک سے تعلق رکھنے والے ہیں۔بعض بادشاہ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے ہیں۔بعض بادشاہ ایران سے تعلق رکھنے والے ہیں۔بعض بادشاہ شام کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے ہیں اور بعض ان میں