خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 559 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 559

خطبات ناصر جلد اول ۵۵۹ خطبہ جمعہ ۱۳ / جنوری ۱۹۶۷ء احباب ربوہ محبت اور خلوص کے ساتھ مہمانوں کی ہر ممکن خدمت کرنے کی کوشش کریں خطبه جمعه فرموده ۱۳ / جنوری ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج میں دوستوں سے جلسہ سالانہ کے متعلق بعض باتیں کہنا چاہتا ہوں۔باہر کی جماعتوں سے تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں ان وعدوں کو یا در کھتے ہوئے اور ان دعاؤں کو ذہن میں حاضر رکھتے ہوئے کہ جو وعدے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اس بابرکت جلسہ کے متعلق کئے اور جو دعائیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس جلسہ کو بابرکت بنانے کے لئے اپنے رب کے حضور کیں۔زیادہ سے زیادہ اس بابرکت جلسہ میں انہیں شمولیت اختیار کرنی چاہیے ان کو بھی جو عادةً جلسہ میں شامل ہوتے ہیں اور ان کی زندگی کا ایک ضروری جز جلسہ کی شمولیت بھی بنی ہوئی ہے اور سوائے اشد مجبوری کے وہ جلسہ سے غیر حاضر رہنا کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کر سکتے اور ان لوگوں کو بھی اس جلسہ میں شامل ہونے کے لئے یہاں تشریف لانا چاہیے۔جو اس وقت تک اس معاملہ میں سستی دکھاتے آرہے ہیں۔اس کے علاوہ بہت سی دیہاتی جماعتیں ہیں۔جہاں سے کم دوست جلسہ میں شامل ہونے کے لئے تشریف لاتے ہیں۔اگرچہ بہت سی ایسی دیہاتی جماعتیں بھی ہیں کہ جہاں سے بڑی