خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 24 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 24

خطبات ناصر جلد اول ۲۴ خطبه جمعه ۲۶ نومبر ۱۹۶۵ء دنیا میں بسنے والے احمدیوں کے لئے اور اس انسانیت کے لئے جو احمدیت سے محروم ہے۔دعا ئیں کریں کہ اللہ تعالیٰ سب پر رحم فرمائے اور اپنے قرب کی راہیں ہم سب کے لئے کھول دے تا وہ جو ابھی اس نعمت سے محروم ہیں اس کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچانیں اور اس کے میسیج کو شناخت کریں۔جو اس زمانہ میں انسانیت کو شیطان اور ابلیس کے حملوں سے بچانے کے لئے بھیجا گیا ہے۔تا تمام دنیا آستانہ الہی پر جھکنے والی بن جائے ہر دل سے خدا کی حمد کے ترانے نکلیں اور ہر زبان پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے درود جاری ہو اور ہر آنکھ سے ہر دیکھنے والے کو مسیح موعود علیہ السلام کی شناخت کی برکت نظر آئے اور ہر چہرہ پر اثرات سجود چمکتے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔(روز نامه الفضل ربوه ۸ / دسمبر ۱۹۶۵ء صفحه ۱ تا ۵)