خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 847 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 847

خطبات ناصر جلد اوّل ۸۴۷ خطبہ جمعہ یکم ستمبر ۱۹۶۷ء حضرت پھوپھی جان صاحبہ نے عزیزم مکرم مرزا مظفر احمد صاحب کے متعلق بھی ایک منذر سی خواب دیکھی تھی اور ان کے لئے مجھے بھی لکھا تھا دعا کے لئے اور خود بہت دعا کر رہی تھیں۔آپ لکھتی ہیں کہ آج صبح نماز کے بعد (جس میں خصوصی دعا ز یادہ تر ہمیشہ کی طرح آپ کے لئے اور سفر کے لیے تھی اور مظفر احمد یا جو بلا ہو کسی کی بھی ہو اس کے رفع ہونے کے لئے ہی زیادہ تر کی ) سو گئی تو آنکھ کھلنے کے قریب عربی میں آواز کسی کی آرہی ہے جیسے کوئی خوش الحان قرآن شریف پڑھتا ہے مگر اثر یہ ہے کہ جیسے کسی کو مخاطب کر کے کوئی بات کرتا ہے بہت صاف آواز ہے۔صرف زبان عربی میں کلمات ادا ہور ہے ہیں یعنی کسی سورت قرآن مجید کا خیال نہیں تھا مجھے وہ الفاظ جو یاد رہ گئے تھے وہ یہ تھے الَّذِينَ يَدْعُونَ إِلى رَحْمَةِ اللَّهِ - الَّذِينَ سے پہلے کیا تھا یہ مجھے کچھ یاد نہیں۔اس کے بعد کے الفاظ کا بھی بہت مبارک اور مبشر ہونے کا اثر تھا مگر یاد نہیں رہا صرف وہی جو میں اپنی زبان سے ساتھ ساتھ کہہ رہی تھی ، یاد ہے بس یہی الفاظ زبان پر جاری تھے کہ آنکھ کھل گئی مگر ساتھ ساتھ اور کلمات بھی گویا کہے جارہے تھے جاگتے جاگتے ان کا پختہ احساس تھا مگر یا دصرف مجھے اتنا رہ گیا۔دل پر اچھا خوشکن اثر تھا تو الَّذِينَ يَدْعُونَ إِلَى رَحْمَةِ اللَّهِ “ الہی سلسلہ جنہیں بھی مخاطب کرتا ہے اور اسلام نے ساری دنیا کو اور تمام اقوام کو مخاطب کیا ہے۔اللہ تعالیٰ کی رحمت کی طرف ہی بلا رہا ہوتا ہے سب انذاری پیشگوئیاں انسانوں کو جھنجھوڑتی ہیں تا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم نہ ہو جائیں۔یہ بھی بڑی مبشر خواب ہے۔66 سفر کے دوران انگلستان میں منصورہ بیگم نے دو دفعہ خواب میں الفاظ سنے جو انہوں نے لکھ کر دئے میں پڑھ دیتا ہوں وہ لکھتی ہیں کہ گلاسکو جاتے ہوئے راستہ میں سکاچ کارنر ہوٹل میں ٹھہرے ہیں کہ جیسے کسی بات کا کوئی جواب دے رہا ہو۔جواب جو دے رہا ہے اس کے الفاظ یہ ہیں۔”اسلام کا ہی جھنڈا بلند رہے گا “۔خواب پوری یاد نہیں صرف ذہن میں یہ ہے کہ روس اور انگلستان کی کسی مخالفانہ کوشش یا بات کا جواب ہے اور یہ الفاظ تمام رات سوتے جاگتے کیفیت میں زبان دہراتی رہی۔کوپن ہیگن میں سوتے میں ایک آواز سنائی دی ”اللہ تعالیٰ کی رحمت کے فرشتے اتر نے