خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 798
خطبات ناصر جلد اول ۷۹۸ خطبہ جمعہ ۲۸ / جولائی ۱۹۶۷ء سے دکھایا کہ بیمار روزہ نہیں رکھ سکتا تو اس نے روزہ افطار کیا۔انہیں تو چھوٹی چھوٹی باتوں کا بھی علم نہیں یہ تو عام مسئلہ کی بات ہے لیکن دلائل و براہین تو ایک طرف ہیں دنیا آپ کو اس نگاہ سے نہیں دیکھ سکتی کہ اس شخص کو وہ دلائل و براہین آتے ہیں یا نہیں جو مسیح موعود کے ذریعہ ان کو سکھائے گئے وہ تو آپ کا نمونہ دیکھے گی ! وہ آپ کے دل میں گھس کر آپ کے اخلاص کا پتہ نہ لگائے گی! آپ کے دماغ میں گھس کر آپ کے نیک خیالات کا پتہ نہ لگائے گی ! وہ تو آپ کا ظاہری نمونہ دیکھے گی۔اگر وہ اس نتیجہ پر پہنچے کہ ایک احمدی ، احمدی کی زندگی نہیں گزار رہا تو وہ کہے گی کہ اگر دلائل کا نتیجہ، آسمانی نشانوں کا نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلتا تو آپ کے دلائل و براہین کا ہمیں کچھ بھی فائدہ نہیں۔اگر وہ دیکھے کہ احمدی اپنی زندگی میں اسلام کا سچا اور کامل نمونہ ہیں ، اگر وہ دیکھے کہ ایک احمدی جہاں اپنے رب سے سچا اور زندہ تعلق رکھتا ہے وہاں وہ اپنے رب کے حکم کی وجہ سے بنی نوع انسان کا سچا غم خوار اور ہمدرد بھی ہے اور ان کے چہروں پر روحانی اثر ہے۔تو یہ چیزان لوگوں پر دلائل و براہین سے زیادہ اثر کرے گی اگر وہ محض یہ دیکھیں کہ ایک دعویٰ تو ہے مگر اس کا ان پر اثر نہیں چھلکا تو ہے مگر مغز نہیں۔دعویٰ تو ہے مگر نتیجہ نہیں اگر وہ یہ دیکھنا چاہیں کہ خدا سے جو زندہ تعلق ہوتا ہے کہاں ہے مگر وہ نظر نہ آئے تو خالی دعوؤں سے ہم یہ ثابت نہیں کر سکتے کہ خدا تعالیٰ سے زندہ تعلق رکھنا چاہیے خواہ ہم کتنے ہی خیالی پلاؤ پکاتے رہیں اس کا اثر نہ ہوگا۔اگر کسی جگہ کوئی انسان نورانی شمع جلتی ہوئی دیکھے گا تو وہ اس سے منور ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔جو لوگ ان اقوام میں سے مسلمان ہوئے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی برکتوں کو اپنے اوپر نازل ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں۔اسی طرح افریقہ ہے میری نگاہ میں تاریک براعظم (Dark Continent) تو یہی مغرب کی سرزمین ہے مگر دنیوی لحاظ سے افریقہ مغربی اقوام کی نظر میں Dark Continent ہے وہاں اسلام واحمدیت ترقی پذیر ہے۔ایک وقت تھا کہ عیسائی پادری علی الاعلان کہتے تھے کہ وہ وقت قریب ہے کہ جب پورے کا پورا Dark Continent عیسائیت کی گود میں ہوگالیکن یہ بات خدا تعالیٰ کو منظور نہ تھی۔سیدنا حضرت مسیح موعود کی بعثت کے بعد یہ لوگ احمدی ہوئے اور اسلام کے بچے فدائی ثابت ہوئے اللہ تعالیٰ کی معجزانہ تائید انہیں حاصل ہوئی انہیں کچی خوا میں آنے