خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 707 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 707

خطبات ناصر جلد اول ۷۰۷ خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء بیت اللہ روحانی اور جسمانی پاکیزگی کے حصول اور اُس کی ترویج کا مرکز ہے خطبه جمعه فرموده ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔پچھلے خطبات میں میں نے تعمیر بیت اللہ کے متعلق دس مقاصد کا ذکر کیا تھا اور ان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔جو آیات میں ان خطبات کے شروع میں پڑھتا رہا ہوں ان میں میں نے بتایا تھا کہ ان میں تیس مقاصد کا ذکر ہے دس کے متعلق میں اس سے پہلے کچھ کہہ چکا ہوں۔گیارھواں مقصد یا گیارہویں غرض تعمیر بیت اللہ کی طہرا کے الفاظ میں بیان ہوئی تھی کہ تم اس بیت اللہ کی تطہیر کا انتظام کرو، اس کو پاکیزہ رکھنے کا انتظام کرو، اس کی صفائی کا انتظام کرو اور اس میں یہ اشارہ کیا گیا تھا کہ خدا تعالیٰ اس گھر کو ظاہری صفائی اور باطنی پاکیزگی اور طہارت کا مرکز بنانا چاہتا ہے یہ غرض بھی خاتم الانبیاء اور افضل الرسل محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پوری ہوئی۔آپ کی شریعت میں ظاہری اور جسمانی صفائی اور روحانی پاکیزگی کے حصول کے متعلق ایک اکمل اور مکمل تعلیم ہمیں عطا ہوئی ہے اللہ تعالیٰ سورۃ بقرہ کی آیات ۱۵۱ اور ۱۵۲ میں فرماتا ہے کہ جہاں کہیں بھی تم ہو جو کام بھی اسلامی شریعت کی ہدایات کے مطابق تم کرو اس میں اس بات کا خیال رکھو کہ تمہیں خاص مقاصد اور اغراض کے پیش نظر پیدا کیا گیا ہے اور تم پر یہ