خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 36
خطبات ناصر جلد اول ۳۶ خطبہ جمعہ ۱۰؍دسمبر ۱۹۶۵ء اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اشارہ ہمیں یہ بھی بتا دیا کہ ہم نے تمہارے لئے فتوحات کے دروازے کھولنے کا ارادہ کر لیا ہے اور ہم نے ایسے سامان پیدا کر دئے ہیں کہ تم وقتا فوقتا اللہ اکبر کے نعرے لگایا کرو گے۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ - وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ۔فرمایا کہ تمہارے کپڑے پاکیزہ ہیں۔کیونکہ لباس تقویٰ تمہیں پہنا دیا گیا ہے لیکن مقام خوف ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطانی وساوس دخل دیں اور ان تقویٰ کے لباسوں پر نا پا کی اور گناہ کے سیاہ نقطے لگنے لگ جائیں جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کوئی شخص گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نقطہ پڑ جاتا ہے۔دوسرا گناہ کرتا ہے تو دوسرا نقطہ پڑ جاتا ہے۔پھر تیسرا گناہ کرتا ہے تو تیسرا سیاہ نقطہ پڑ جاتا ہے اور اگر وہ استغفار، دعا، عجز و انکساری سے ان سیاہ نقطوں کو مٹانے کی کوشش نہ کرے تو وہ نقطے قائم رہتے ہیں بلکہ بڑھتے چلے جاتے ہیں حتی که سارا دل سیاہ ہو جاتا ہے۔تو اسی کی طرف اشارہ ہے وَ ثِيَابَكَ فَطَهِّرُ میں کہ لباس تقوی کی پاکیزگی کو بچانا تمہارا فرض ہے۔یعنی تربیت کے جس مقام پر تم کھڑے ہو اس مقام سے کبھی نہ گرنا بلکہ کوشش کرنا کہ اس سے بھی بلند تر مقام پر پہنچو اور ہمیشہ بلند سے بلند تر ہوتے چلے جاؤ۔اس آیت میں ہمیں یہ گر بھی بتایا گیا ہے کہ ضروری ہے کہ تم اپنے ماحول کا جائزہ لیتے رہو۔وہ ماحول جو کپڑے کی طرح تمہارے ساتھ چمٹا ہوا ہے۔تم اس کے اندر کسی گندگی کے گھنے کو کبھی برداشت نہ کرو۔بلکہ جب کبھی تمہیں کوئی رخنہ نظر آئے تو فوراً اسے بند کر دو۔یا کہیں تمہیں کوئی جسمانی، اخلاقی ، روحانی نجاست نظر پڑے تو اسے دور کرنے کی کوشش میں فوراً لگ جاؤ۔اگر تم چوکس ہو کر اپنے ماحول کو پاک رکھو گے تو اللہ تعالیٰ بھی تمہیں اپنی برکتوں سے نوازے گا۔پھر فرمایا وَالجْزَ فَاهْجُرُ اور گندگی کو دنیا سے بالکل مٹا دو کیونکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وضاحت سے بیان فرمایا ہے دنیا تباہی کی طرف جا رہی ہے اور امن کا ایک ہی ذریعہ ہے۔وہ یہ کہ دنیا امن کے شہزادہ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لے آئے۔وہ آپ کو مانیں اور آپ کی ہدایات کے مطابق اس اسلام پر عمل کریں جو خالص اسلام ہے اور جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی بہتری اور بہبودی