خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 416 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 416

خطبات ناصر جلد اول خطبه جمعه ۲۳ / ستمبر ۱۹۶۶ء والی ہو اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں کو حاصل کرنے والی ہو جو قرآن کریم پڑھنے قرآن کریم سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کے نتیجہ میں آج ہم پر نازل ہو رہے ہیں اور جو جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض ہے اور تا ہم تمام دنیا میں اشاعت قرآن اور غلبہ اسلام کے فریضہ کو جو ہم پر عائد کیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ کی نگاہ میں کامیاب طور پر پورا کرنے والے ہوں اور اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ ادا کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل کے ساتھ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(روز نامه الفضل ربوه ۲ نومبر ۱۹۶۶ ء صفحه ۲ تا ۶ ) 谢谢谢