خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 366 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 366

خطبات ناصر جلد اوّل ۳۶۶ خطبہ جمعہ ۱۹ راگست ۱۹۶۶ء اور حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ سے والہانہ عقیدت رکھنے والی ہے۔میں کامل امید رکھتا ہوں اور اپنے رب سے دعا بھی کرتا ہوں کہ وہ ہم سب کو اس بات کی توفیق عطا کرے کہ ہم اس فنڈ میں سال رواں کے اندر ایک تہائی سے کہیں زیادہ رقم ادا کر دیں کیونکہ اس سے جو کام کئے جانے والے ہیں۔ان کے متعلق یہ بھی فیصلہ ہے کہ اصل رقم کو محفوظ رکھا جائے اور پھر اس کی آمد سے وہ کام کئے جائیں جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو محبوب اور پیارے تھے۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا کرے اور اس کی توفیق سے ہی سب کچھ ہو سکتا ہے۔(روز نامه الفضل ربوه ۸ رستمبر ۱۹۶۶ ، صفحه ۲ تا ۴) 谢谢谢