خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 323
خطبات ناصر جلد اول ۳۲۳ خطبہ جمعہ ۱۵ جولائی ۱۹۶۶ء میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بھی اور دنیا کی نگاہ میں بھی کبھی عزت حاصل نہیں کر سکتے۔اگر آپ نے اپنی زندگی کا مقصد حاصل کرنا ہے اور اگر آپ نے اس غرض کو جس کے لئے یہ جماعت قائم کی گئی ہے حاصل کرنا ہے تو ضروری ہے کہ آپ قرآن کریم سے پیار کرنے والے ہوں۔اس طرح کہ اس کے تمام احکام پر عمل کرنے والے ہوں۔قرآن کریم کی عزت کرنے والے ہوں۔قرآن کریم کے نور سے خود بھی منور ہوں اور پھر اس نور کی دنیا میں اشاعت بھی کریں۔خدا تعالیٰ ہمیں صحیح معنی میں حقیقی احمدی بنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۱۷ / اگست ۱۹۶۶ ء صفحه ۲ تا ۶ ) 谢谢谢