خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 295 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 295

خطبات ناصر جلد اوّل ۲۹۵ خطبہ جمعہ ۲۴ جون ۱۹۶۶ء ہے کہ ہم نے دو جنتیں بنائی ہیں ایک کا تعلق اس دنیا کے ساتھ ہے اور ایک کا تعلق اُخروی زندگی کے ساتھ ہے۔اسی طرح کافر کے لئے جو اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے والا ہے دو جہنم بنائے گئے ہیں۔ایک وہ جہنم جس کا تعلق اس دنیا کے ساتھ ہے اور ایک وہ جہنم جس کا تعلق اُخروی زندگی کے ساتھ ہے اور جنت اور جہنم میں جانے سے پہلے یومِ حساب کا ہونا ضروری ہے کیونکہ جزاوسزا کے فیصلہ کے بغیر جزاء وسزا کا نفاذ کیسے ہوسکتا ہے۔اس دنیا میں بھی یوم حساب ہے چونکہ وہ اس مادی دنیا کے اندر آہستہ آہستہ ظاہر ہوتا ہے اس لئے انسان پر اس کی پوری طرح وضاحت نہیں ہو سکتی۔اگر انسان اس دنیا میں جنت کی نعماء سے فائدہ اُٹھانا چاہتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے کسی حصہ عمل کے متعلق حساب اور فیصلہ کرے گا اس کو نعمت سے حصہ ملے گا اور اگر اس کو اس دنیا میں جہنم کا مزا چکھایا جانا ہے تو اس کا پہلے حساب ہوگا پھر اسے اس کا مزا چکھایا جائے گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔وو إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ - إِنَّهُ هُوَ يُبْدِي وَيُعِيدُ - (البروج : ۱۳ ، ۱۴) که مالکیت یوم الدین کے تحت غضب اور قہر کی جو تجلی ہے وہ بڑی سخت ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کی گرفت بڑی کڑی ہوتی ہے۔وہ دنیا کے عذاب شروع ہونے سے پہلے حساب لیتا ہے اگر کوئی ایک عذاب کی وجہ سے باز نہ آئے تو وہ دنیا پر عذاب کو دُہراتا ہے۔یوم معاد میں تو سارے جہانوں کے انسانوں کا حساب شاید سیکنڈ کے کروڑویں حصہ میں ہو جائے بلکہ وہاں وقت کا اطلاق ہی نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ دنیا وقت سے آزاد ہے۔لیکن یہ دنیا جو زمان اور مکان کی حدود میں بندھی ہوئی ہے اس میں مختلف اوقات میں مختلف قوموں اور افراد کا حساب ہوتا ہے اور وہ اپنے اعمال کے مطابق اس دنیا کے جہنم یا جنت سے حصہ لیتے رہتے ہیں۔پس قران کریم کے معنی ہیں ایسی کتاب کہ جس کے معانی اور فوائد اس قسم کے ہیں کہ اس کے بعد انسانی فطرت کو کسی اور کتاب کی احتیاج اور ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔اس لئے اس سے اچھی کتاب کا تصور ممکن ہی نہیں۔سب سے اچھی کتاب ، سب سے خوبصورت کتاب، سب سے فائدہ مند کتاب اور سب سے زیادہ معانی سے پر یہ کتاب ہے۔کیونکہ یہ کتاب کریم ہے اس لئے