خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 227
خطبات ناصر جلد اول ۲۲۷ خطبہ جمعہ ۱/۲۲ پریل ۱۹۶۶ء لازمی چندہ جات کے بجٹ میں تمام احمد یوں کو شامل کیا جائے خطبه جمعه فرموده ۱/۲۲ پریل ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔پچھلے دنوں خاکسار کی طبیعت خراب رہی گواب اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی افاقہ ہے لیکن کمزوری اور سر درد ابھی باقی ہے باوجود دوائی کھانے کے آج بھی سر میں کافی درد محسوس کرتا ہوں لیکن جمعہ ایک ایسا موقع اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا ہے جس سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے تا کہ جماعت کو اس کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا جا سکے اس لئے میں بعض باتیں مختصراً دوستوں کے سامنے رکھتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ گزشتہ سو ڈیڑھ سو سال سے عیسائیت اپنے سارے دجل ، سارے فریب، اپنے سب اموال اور اپنی ساری قوتوں اور طاقتوں کے ساتھ اسلام پر حملہ آور رہی ہے اور اب بھی ہر قسم کے حملے کر رہی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فرزند جلیل اور اسلام کے ایک طاقتور پہلوان کی شکل میں مبعوث نہ فرماتا ، تو عیسائیت اسلام کے خلاف شاید میدان مار چکی ہوتی اور شاید ان بدقسمت مسلمانوں کی خواہش پوری ہو جاتی۔